22 اکتوبر 2025 - 10:51
مآخذ: ابنا
 ایران کے خلاف اپنے فضائی حدود سے کسی قسم کی جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے: قاسم الاعرجی

 عراق کے مشیرِ قومی سلامتی قاسم الاعرجی نے کہا ہے کہ بغداد کسی صورت میں اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔یہ بات انہوں نے پیر کے روز  تہران میں ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کہی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران و عراق کے درمیان قریبی تعلقات، سرحدی سلامتی، اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیرِ خارجہ عراقچی نے کہا کہ تہران اور بغداد کے درمیان مشاورت کا تسلسل دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال، خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے واقعات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

قاسم الاعرجی نے ملاقات میں بتایا کہ ایران و عراق کے درمیان طے پانے والے سیکورٹی معاہدے پر عملدرآمد میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا عراق کی حکومت مکمل طور پر پرعزم ہے کہ اس معاہدے پر مکمل طور پر عمل کرے، اور ہم کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ ہماری زمین یا فضائی حدود سے ایران کی سلامتی کو خطرہ پہنچے۔

فریقین نے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک کو صہیونی جارحیت اور جنگ پسندی کے مقابلے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے بعد ازاں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران و عراق کے تعلقات تمام شعبوں میں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور دوطرفہ سلامتی تعاون خصوصاً سرحدی نظم و نسق کے حوالے سے مزید مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ قاسم الاعرجی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عراق کبھی بھی اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی خطرے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha